کولکا تہ،09/ جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کے ڈیجیٹل ریلی میں وزیر داخلہ مت شاہ نے کہاکہ مغربی بنگال ہندوستان کی واحد صوبہ ہے جہاں سیاسی تشدد کے کاروبار کو فروغ ملتا ہے۔
شاہ نے کہاکہ ہم نے لوک سبھا میں گرچہ 303 سیٹیں جیتی ہیں لیکن میرے نزدیک سب سے اہم وہ 18 سیٹیں ہیں جو ہم نے مغربی بنگال سے جیتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس دن بھارتیہ جنتا پارٹی مغربی بنگال میں حکومت بنائے گی اس دن کچھ ہی لمحوں میں آیشمان بھارت اسکیم نافذ کرے گی۔
وزیر داخلہ امیت شاہ نے مزید کہاکہ میں بنگال کے لوگوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ گرچہ بی جے پی کو پورے ملک سے 303 نشستیں ملی ہیں۔ لیکن میرے جیسے کارکن کے لئے سب سے اہم بنگال میں 18 سیٹوں کی فتح ہے۔ امت شاہ نے کہاکہ ممتا دیدی آپ ہمارا حساب مانگتی ہیں۔ میں تو حساب لے کر آیا ہوں۔ لیکن آپ بھی کل ایک پریس کانفرنس کرکے اپنی حکومت کا حساب دیجیے۔ اور کہیں بم دھماکوں یا بند ہوئی فیکٹریوں کا نمبر مت دیجیے گا۔بی جے پی کے ہلاک ہونے والے کارکنوں کی تعداد مت بتادیجیے۔ یو پی اے نے 10 سالوں میں ساٹھ ہزار سے ساڑھے تین لاکھ کسانوں کا قرض معاف کردیا، لیکن اعداد و شمار کچھ اور ہیں۔ 9.5 کروڑ کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں 72 ہزار کروڑ بھیجنے کا کام مودی جی نے کیا ہے۔ ہر سال کسان کو 6 ہزارروپئے پہنچائے جاتے ہیں۔